انتخابی ضابطہ کا نفاذ، ثبوتوں کیساتھ شکایت پر مقدمات کا انتباہ
یلاریڈی۔ 4 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سوشیل میڈیا جو کہ آج کل ہر نوجوان کا محبوب مشغلہ ہے، اس پر الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ نافذ کردیا ہے اور اس پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے اعلیٰ عہدیدار رجت کمار کے مطابق سوشیل میڈیا پر بھی الیکشن کے ضابطہ اخلاق کا اطلاق رہے گا کیونکہ پرامن انتخابات اہم مقصد سوشیل میڈیا کو کھلونا سمجھ کر استعمال کرنے والوں کو انتباہ ہے کہ وہ قانون کے شکنجہ میں پھنسنے سے خبردار رہیں۔ سرکاری ملازمین، کنٹراکٹ ملازم، آؤٹ سورسنگ ملازمین آج انتخابی تشہیر کا حصہ اگر بنے تو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کہلائے گی۔ یلاریڈی سابق رکن اسمبلی رویندر ریڈی نے ان دنوں ہی منڈل سداشیو نگر کے سرکل علاقہ میں خواتین کو 5 لاکھ روپئے کی امداد دینے کا تیقن، کارروائی کرنے متعلقہ ضلع الیکشن آفیسر کے احکام دے دیئے گئے ہیں۔ اسی لئے سوشیل میڈیا کا غلط استعمال کرکے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کریں، ورنہ جرم کے مرتکب کہلاؤگے۔ اس مرتبہ سوشیل میڈیا پر عہدیدار گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔