مانچسٹر۔26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لوئس سوریز نے بارسلونا کو مانچسٹر سٹی کیخلاف یورپین چیمپئنز لیگ فٹبال کے کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے میں 1-2 سے فتح دلادی۔ یورپین چیمپئنز لیگ فٹبال کے کوارٹر فائنل کے پہلے لیگ میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کلب مانچسٹر سٹی اوربارسلونا مدمقابل ہوئے۔ کھیل کے 16ویں منٹ میں ہسپانوی کلب بارسلونا کے لوئس سوریز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا گول کیا۔30ویں منٹ میں سوریز نے ایک مرتبہ پھر گیند کو جال کی راہ دکھائی اورٹیم کا اسکور دوگنا کردیا۔سوریز نے رواں سیزن میں بارسلونا کی جانب سے 23میچز میں کھیلتے ہوئے 9 گول بنائے ہیں جبکہ 12 میچز میں گول کرنے میں ساتھی کھلاڑی کی معاونت بھی کی۔