سوریز کو کاٹنے کی عادت چھوڑ نے میں وقت لگے گا:ماہر نفسیات

ریسف،برازیل۔26 جون (سیاست ڈاٹ کام ) لوئس سوریزکی کترنے کی حرکت پر ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ سوریز اپنی اس عادت کو چھوڑ تو سکتے ہیں لیکن اس میں کافی وقت لگے گا۔ ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ میں نے سوریز کی ویڈیو دیکھی ہے جس میں وہ میچ کے دوران گول نہ ہونے پر مایوس اورناراض نظر آئے اور بالاخر انہوں نے اپنا غصہ حریف اطالوی کھلاڑی چیلینی پر دانت کاٹ کر نکالا۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر چھوٹے بچے لوگوں کو دانتوں سے کاٹتے ہیں لیکن ان کی بڑوں میں دانت کاٹنے کی عادت کم ہی پائی جاتی ہے۔ایسے افراد کا علاج ممکن ہے لیکن اس میں کافی وقت درکا رہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ لوئس سوریزذہنی تناؤ کوختم کرنے کیلئے چیلینی کوکاٹا ہو یا حریف ٹیم کو دباو میں لانے لئے ایسی حرکت کی ہو کیونکہ ہارنے کی صورت میں یوروگوائے کوٹورنامنٹ سے باہر ہوسکتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ جارحانہ روییرکھنے والے افراد کوعلاج کی ضرورت ہے۔