میڈریڈ۔23اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پابندی کے 122دن ختم ہونے کے بعد لوئس سوریز اب مسابقتی مقابلوں میں شرکت کیلئے تیار ہیں اور انہیں پہلے ہی مقابلے میں کٹر حریف مضبوط ٹیم میڈرڈکے خلاف میدان میں اترنا ہے تاہم وہ بارسلونا کی کامیاب نمائندگی کیلئے پُرعزم ہے۔سوریز پر اُس وقت پابندی عائد کردی گئی تھی جب انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کے دوران اٹلی کے کھلاڑی گیارجیو چیلینی کو کتر دیا تھا ۔ سوریز کی اس حرکت پر فیفا نے ان کے خلاف چار ماہ کی پابندی عائد کردی تھی ۔سوریز نے اپنے حالیہ بیان میں اعتراف کیا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ لیور پول سے بارسلوناکی نمائندگی کرے اور اس سے طرح انہیں 95ملین یورو میں بارسلونا نے حاصل کیا ہے۔ سوریز نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ورلڈ کپ میں جو واقعہ پیش آیا اس کے بعد انہیں ڈر تھا کہ کہیں بارسلونا جو ورلڈ کپ سے قبل انہیں حاصل کرنا چاہتا تھا کہیں اس واقعہ کے بعد وہ اپنا ارادہ بدل نہ دیں۔سوریز نے پریمیئر لیگ میں 31گولس اسکور کرتے ہوئے گذشتہ سیزن 24برسوں میں پہلی مرتبہ اپنی سابق ٹیم کو چمپئن بنانے میں اہم رول ادا کیا تھا