سوریاپیٹ میں قومی سطح پر کبڈی کے مقابلے

نلگنڈہ /13 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں اسکول گیمس فیڈریشن چیمپین شپ کھیلوں کے مقابلوں کو شاندار پیمانے پر منعقد کرنے کے ممکنہ اقدامات کرنے کا ضلع کلکٹر مسٹر پی ستیہ نارائنا ریڈی نے عہدیداروں پر زور دیا وہ کل کلکٹر کیمپ آفس میں عہدیداروں کے جائز اجلاس کو مخاطب کر رہے تھے ۔ جاریہ ماہ کی 14 تا 18 اکٹوبر ضلع کے سوریاپیٹ مستقر پر منعقد شدنی انڈر 19 قومی کبڈی ٹینکٹ چیمپین شپ کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات پر زور دیا اور کہا کہ کھلاڑیوں کی آمد و رفت ، قیام و طعام و دیگر سہولتوں کو بہم پہونچانے کے ممکنہ اقدامات کرنے پر زور دیا ۔ بلدیہ ، ریونیو ، پولیس ، صحب و طبابت ، تعلیمات ، ٹرانسکو و دیگر محکموں کے عہدیدار آپسی تعاون و اشتراک سے مقابلوں کو کامیابی سے ہمکنار کریں ۔ آر ڈی او سوریا پیٹ مقابلوں سے متعلق عہدیادروں سے ربط پیدا کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کریں 14 اکٹوبر کو مقابلوں کے افتتاحی پروگرام میں ریاستی وزیر برقی مسٹر جی جگدیش ریڈی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ جبکہ نائب صدرنشین قانون ساز کونسل مسٹر این ودیا ساگر صدرنشین ضلع پریشد مسٹر بابو نائیک رکن پارلیمنٹ نلگنڈہ مسٹر جی سکھیندر ریڈی بھی تقریب میں شریک ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ قومی سطح کے کبڈی مقابلوں میں 23 ریاستوں کے علاوہ 4 مرکزی یونیورسٹی کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ مردوں کے زمرے میں 324 خواتین ( لڑکیوں ) کے زممرے میں 287 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ ٹینکیٹ مقابلوں میں 12 ریاستوں کے اور 2 یونیورسٹیوں کے جملہ 60 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ اس جائزہ اجلاس میں جوائنٹ کلکٹر مسٹر ستیہ نارائنا آر آئی او مسٹر پرکاش بابو کنوینرس و آرگنائزرس مسرز نرسی ریڈی ، سرینواس ، اشوک ریڈی ، انجیا ، شلپا ، سندھیا رانی اور دیگر موجود تھے ۔