سوریاپیٹ میں بلدی مسائل کا جائزہ

سوریاپیٹ /13 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدیہ چیرپرسن سوریا پیٹ مسز جی وائی پاوالیکا نے آج سوریاپیٹ کے بیشتر بلدی حلقوں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے اپنے دورہ کے موقع پر بلدی حلقوں میں چلنے والے ترقیاتی و تعمیری کاموں کا مشاہدہ کرنے کے ساتھ بلدیہ کی جانب سے انوکھے منصوبہ کے تحت چلنے والے صاف صفائی کے موثر انتظامات کا جائزہ لیا اور عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے درپیش مسائل کی واقفیت حاصل کی ۔ اسی طرح چیرپرسن نے اپنے دورہ کے موقع پر بلدی حلقہ 3 میں 6.50 لاکھ روپیوں کی لاگت سے ہونے والے سی سی روڈ کا سنگ بنیاد رکھا اور مزید بس اسٹانڈ حدود میں نا۔۔۔۔۔ کے تحت تعمیر ہوئے سی سی روڈ کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے قدیم بس اسٹانڈ چوراہے پر بلدیہ کی جانب سے نصب کردہ ہائی ماسٹ لائیٹس کا افتتاح کیا ۔ ان کے ہمراہ کمشنر بلدیہ سریندر ریڈی ، انجینئیر سرینواس ، ارکان بلدیہ ، رویندر ، محمد طاہر ، ٹی آر ایس ٹاون صدر سرینواس گوڑ و دیگر موجود تھے ۔ بعد ازاں چیرپرسن بلدیہ مسز جی پاوالیکا نے بلدی حلقہ 16 میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بہ ایک وقت شہر کے بیشتر بلدی حلقوں میں چلنے والے ترقیاتی و تعمیراتی کاموں پر مسرت و خوشی کا اظہار کیا اور انہو ںنے ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کے معاملہ میں مقامی رکن اسمبلی وزیر برقی جی جگدیش ریڈی کے بھرپور تعاون پر ان سے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں ٹاون کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے اور ٹاون کو ایک ماڈل سٹی کا درجہ دلانے کیلئے اقدمات کرنے کا وعدہ کیا ۔ انبہوں نے بلدی حلقوں میں ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کے آغاز پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے عوام سے بلدیہ کے تحت چلنے والے ترقیاتی و تعمیراتی کاموں میں اپنا تعاون و اشتراک جاری رکھنے کی خواہش کی ۔