سورت کی فیملی نے 236یتیم لڑکیوں کی اجتماعی شادی انجام دی۔

احمد آباد:236لڑکیاں جو یتیم ہیں کہ آج یہاں اجتماعی شادی تقریب منعقد کی گئی۔مذکورہ تقریب کا مقامی رائیل اسٹیٹ فرم پی پی سیوانی گروپ نے منعقد کی تھی۔خاص طور پر ان 236لڑکیا ں بشمول پانچ مسلم اور ایک عیسائی بچے کے علاوہ سیوانی خاندان کی دولڑکوں کی بھی شادی اسی تقریب میں انجام پائی۔

سیوانی گروپ کے مہیش سیوانی نے کہاکہ ’’ مجھے اس اجتماعی شادی تقریب کے انعقاد پر فخر محسو س ہورہا ہے ۔میرے بیٹے میتول او رانکل کا لڑکا جئے کی بھی اس موقع پر شادی عمل میں ائی‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’’236لڑکیوں میں پانچ مہارشٹرا‘ تین راجستھان سے اور ایک بہار سے ہی جبکہ باقی تمام کا تعلق گجرات سے ہے ۔ اور کنیا دان کے موقع پر کپڑ ے‘ زیوارت‘ برتن او رگھریلو استعمال کی چیزیں دی گئی ہیں‘‘۔

انہوں نے پی ٹی ائی کو بتایا کہ ہمارا خاندان پچھلے پانچ سالوں سے یہ شادیاں منعقد کرتے آرہا ہے‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ پچھلے پانچ سالوں میں ہمارے خاندان کی جانب سے کی جانے والی اجتماع شادیوں کے بعد اب میں 708یتیم بچیوں کا باپ بن گیا ہوں‘‘۔
PTI