سورت بم دھماکے مقدمہ 1993 میں 11 ملزمین بری

نئی دہلی 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج تمام 11 ملزمین کو جنہیں مجرم قرار دے کر 10 تا 20 سال کی سزائے قید سورت بم دھماکوں 1993 کے مقدمہ میں سنائی گئی تھی،بری کردیا ۔ ان بم دھماکوں میں ایک لڑکی ہلاک اور دیگر 31 زخمی ہوگئے تھے ۔ جسٹس وائی ایس ٹھاکر کی زیر قیادت ایک بنچ نے ملزمین کی اپیلوں پر اور حکومت گجرات کی جانب سے اس مقدمہ میں ٹاڈا عدالت کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے پیش کی ہوئی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جنوری 1993 میں وراچھہ کے علاقہ میں دو بم دھماکے ہوئے تھے ۔ سورت ریلوے اسٹیشن کے پلے فارم نمبر ایک پر بھی بم دھماکہ ہوا تھا ۔جبکہ بابری مسجد کی شہادت کے بعد فرقہ واارانہ فسادات پھوٹ پڑے تھے ۔ وراچھ کے بم دھماکہ میں ایک اسکولی طالبہ الپا پٹیل ہلاک اور دیگر 11 زخمی ہوگئے تھے ۔ریلوے اسٹیشن کے دھماکہ میں 20 افراد زخمی ہوئے تھے ۔ اکٹوبر 2008 میںٹاڈا عدالت سورت نے پانچ ملزمین کو 20 سال اور دیگر کو 10 سال سزائے قید سنائی تھی۔