حیدرآباد /8 جولائی ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر پولیس نے ایک سوتیلی ماں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس پر سنگین الزام ہے کہ اس نے اپنی سوتیلی بیٹی کو ایک سال تک گھر میں محروس رکھا اور طرح طرح کی اذیتیں پہونچایا کرتی تھی ۔ انسپکٹر ایل بی نگر مسٹر سرینواس ریڈی نے بتایا کہ 19 سالہ لڑکی ہریتوشا جو ایل بی نگر علاقہ کے ساکن رمیش کی بیٹی تھی ۔ رمیش پیشہ سے جونئیر ٹیلی کام آفیسر بتایا گیا ہے ۔ ہریتوشا نے اپنی سوتیلی ماں چاندڈیشوری عرف شاملہ کے خلاف شکایت درج کروائی ہے ۔ سال 2010 میں ہریتوشا کی والدہ کی موت واقع ہوگئی تھی اور اس کے والد نے شادی کرلی تھی ۔ سوتیلی ماں کے گھر آنے کے بعد رمیش نے اپنی بیٹی کو موسی پیٹ میں واقع ایک یتیم خانہ میں شریک کروادیا تاہم سال 2014 میں اس نے اپنی ہی بیٹی کو گھر واپس طلب کرلیا اور اپنے ساتھ رکھنے لگا ۔ اس وقت سے اس 19 سالہ لڑکی کو سوتیلی ماں کی ہراسانیوں کا سامنا تھا ۔ جس نے کسی حال پولیس میں شکایت کردی پولیس ایل بی نگر مصروف تحقیقات ہے ۔