حیدرآباد ۔ 5 جنوری ۔ ( سیاست نیوز) سوتیلی بیٹی کو جسمانی اذیتیں دینے والے باپ کو میاںپور پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر مسٹر رمیش کوتوال نے بتایا کہ 22 سالہ روی ساکن آدتیہ نگر جو ہوٹل ملازم ہے نے شادی شدہ خاتون دھن لکشمی سے شادی کی تھی اور اُسے ایک بیٹی بھی تھی ۔ روی نے آدتیہ نگر میں کرایہ کا مکان حاصل کیا تھا اور وہ اپنی بیوی اور سوتیلی بیٹی کے ہمراہ وہیں مقیم تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ مقامی عوام نے پولیس کو کمسن لڑکی کی چیخ و پکار کے بارے میں آگاہ کیا جس کے نتیجہ میں پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہونچ گئی اور روی کے مکان سے آوازیں آنے پر وہاں پر دھاوا کیا اس دوران پولیس نے دیکھا کہ روی کمسن لڑکی کو دانتوں سے کتر رہا تھا ۔ پولیس نے سوتیلے باپ کو فوری حراست میں لے کر اُسے پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور بعد ازاں اُس کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا۔