حیدرآباد ۔ 9 ۔ اگست : ( راست ) : فیشن کی دنیا میں منفرد مقام رکھنے والی سوترا کرٹن ریزر کی فیشن نمائش حیدرآباد کی پانچ ستارہ ہوٹل تاج کرشنا میں 17 اور 18 اگست کو منعقد ہوگی ۔ یہ نمائش کولکتہ میں کامیاب طریقہ سے انعقاد کے بعد اب حیدرآباد شہر میں اس کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس کے دو نوجوان ڈائرکٹرس مونیکا اور اومیش مدھیان نے بتایا کہ وہ اپنے خواب کی تکمیل کررہے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نمائش کے دوران ملبوسات ، جیمس اینڈ جیویلرس ، اسٹائیلش ہوم ڈیکوریشن ڈیزائننگ اور دیگر ہمہ قسم کی اشیاء دستیاب رہیں گے ۔ اس نمائش میں ایکٹرس شاملی شرکت کریں گی ۔۔