سوائن فلو کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر

ہمناآباد میں جائزہ اجلاس سے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ویر ناتھ کا خطاب
ہمناآباد۔ 2 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہمناآباد میںH1-N1 سوائن فلو بیماری کا جائزہ لینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر بسوا کلیان کی صدارت میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،یہ بیماری پڑوسی ریاست تلنگانہ میں پھیل چکی ہے اوراس بیماری سے اب تک 30 سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے اور100 سے زائد افراد اس بیماری میں مبتلا ہیں۔اس میٹنگ سے ہمناآباد تعلقہ ہیلت آفیسر ڈاکٹر ویرناتھ خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہمناآباد نیشنل ہائی وئے پر موجود ہے اوریہاں کاروباری حضرات حیدرآباد کا زیادہ سفر کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ بیماری یہاں پر بھی پھیلنے کا اندیشہ ہے ،اس بیماری سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت تیار ہے اور اس بیماری میں مبتلا مریضوں کے لئے بیدر کے سرکاری دواخانہ میں ایک علیحدہ وارڈ بنا یاگیا ہے۔اس بیماری کی علامتیں یہ ہیں: سردی،زکام،شدید بخار،قئے ،بدن درداس بیماری کی علامتیں ہیں اگر کسی میں ایسی علامتیں پائی جا رہی ہیں توجلد سرکاری دواخانہ سے رجوع ہوںیہ بیماری متعدی ہے اور بہت تیزی سے ایک دوسرے کو پھیل سکتی ہے اس سے بچنے کے لئے احتیاط کریں جیسے زیادہ بھیڑ بھاڑ میں جانے سے بچیں،چھینکتے وقت منہ پر رومال کا استعمال کریں ،پانی کا زیادہ استعمال کریں اگر حیدرآباد کا سفر کر رہیں ہیں تو ماسک کا استعمال لازمی طور پر کریں اور طا قت بخش غذا کھائیں کیونکہ یہ مرض جسمانی طور پر کمزور لوگوں میں جلد اثر کرتا ہے۔اس بیماری سے متعلق تمام عوامی مقامات پر بیداری مہم چلائی جائے گی۔ہمناآباد مین ابھی تک ایک بھی مشتبہ کیس سامنے نہیں آیا ہے واضح رہے کہ بغیر مرض کے اس کی گولیاں کھا نا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔اس میٹنگ میں ہمناآباد تحصلیدار ڈیایم پانی ،ڈاکٹر گو ند کے علاوہ دیگر سرکاری ملازمین شامل تھے۔