بھینسہ میں رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی اور ڈاکٹر کاشی ناتھ کا بیان
بھینسہ 24 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سوائن فلور ایک مہلک مرض ہے جو ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے اس مرض کا وائرس ہوا کے ذریعہ تیزی سے پھیلتا ہے اور اس کی شروعات سردی کھانسی اور ہاتھ پیر میں درد سے ہوتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی اور بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کاشی ناتھ نے بھینسہ ایریا ہاسپٹل میں سوائن فلو مرض کے قابو میں کرنے والی ادویات اور احتیاطی تدابیر سے واقف کرنے کے دوران کیا ۔ انہو ںنے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے کئی اموات واقع ہوچکی ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع کلکٹر ڈاکٹر جگن موہن کی ہدایت پر بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں اس مرض میں مبتلا اشخاص کے علاج کیلئے ایک الگ کمرے کا افتتاح کیا جارہا ہے تا کہ تعلقہ مدہول کے تمام مواضعات میں اس مرض میں کوئی مبتلا ہو تب علاج کیا جاسکے ۔ اس مرض کو روکنے کیلئے احتیاط بے حد ضروری ہے جس کیلئے مکان سے باہر نکلتے وقت منہ پر ماسک لگانا اور ملاقات کے دوران ہاتھ ملانے پر ہاتھ کو اچھی طرح دھونا اور عوام کے درمیان کھانسنے اور چھینکنے سے احتیاط کرنا اور زیادہ عوام والے علاقوں میں چہل قدمی سے احتیاط بے حد ضروری ہے ۔ اس مرض کو قابو میں کرنے والی تمام ادویات اور ڈاکٹرس بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں انتظامات کئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر روی ڈاکٹر شیو پرساد ،ڈاکٹر آشیش ریڈی ، ڈاکٹر گنگا رام ،ڈاکٹر کلیم الدین اور ڈاکٹر شام کمار کے علاوہ ایریا ہاسپٹل تمام عملہ موجود تھا ۔