ہمناآباد۔ /25 فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ہمناآباد میں ابھی تک سوائن فلو کا کوئی بھی پا زیٹو معاملہ سامنے نہیںآیا ہے اور اس سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے یہ بات ہمناآباد تعلقہ کے ہیلت آفیسر ڈاکٹر ویرناتھ نے ایک پریس نوٹ جا ری کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتا یا کے گرمی برھنے کی وجہہ سے یہ مرض قابو میں آرہا ہے ۔اس مرض کے مریضوں کے لئیے ہمناآباد کے سرکا ری ہسپتال میں بھی ایک خصوصی وارڈ بنا یا گیا ہے اور دوائوں کی کوئی قلت نہیں ہے یہاں تک کہ بچوں کے لئیے ٹانک کا بھی اسٹا ک موجود ہے،اس مرض سے نمٹنے کے لئیے محکمہ صحت پوری طرح تیار ہے۔اس مرض کی علامت یہ ہے زکام ،بخارکے ساتھ اُلٹیاں دست کا ہونا بدن درد اس بیماری کی علا متیں ہیں اگر کسی میں یہ علامتیں پائی جارہی ہیں تو وہ اپنے قریبی سرکاری ہسپتال کو رجوع ہو اور ایسے مریض کھا نستے وقت منہ پر رومال رکھیں اور دن میں دو چار مرتبہ صابن سے ہا تھ دھو لیںاور طاقت بخش غذا کا استعمال کریں اور زیادہ پانی پئیں۔پورے بیدر ضلع میں ابھی تک جملہ 71مشتبہ کیس سامنے آئے جن میں31افراد ابتدائی علاج میں صحت یاب ہو گئے اور19لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں صرف 6پازیٹو معاملے سامنے آئے جن میں 4کی موت ہو چکی ہے اور2کا علاج چل رہا ہے ۔