ضلع جوائنٹ کلکٹر رویندر ریڈی کی عہدیداروں کو ہدایت
نظام آباد:30؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سوائن فلو اور دھوپ سے محفوظ رہنے کیلئے ضلع جوائنٹ کلکٹر رویندرریڈی عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کلکٹریٹ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ایم پی ڈی اوز ، تحصیلدار ، آرڈی اوز سے کہا کہ ضلع میں سوائن فلو کی وباء پھیلنے سے قبل اقدامات کریں اور میڈیکل عہدیدار اس خصوص میں چوکسی اختیار کرتے ہوئے اقدامات کریں اور ضلع ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل کو متاثرہ مریضوں کو روانہ کریں ۔ ضلع ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے موسم گرما کی شدت اور حفاظت کیلئے بھی عوام میں شعور بیداری کریں اور دیہی سطح پر عوام میں شعور بیدارکریں ۔ طمانیت روز گار اسکیم سے متعلق مزدوروں کو صبح 8 بجے سے کام لیں اور 11 بجے کام کو ختم کردے ۔ نظام آباد ضلع میں سوائن فلو کی وباء کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے متحرک ہوکر خصوصی طور پر اقدامات کا آغاز کردیا ۔ ضلع میں سوائن فلو کی وباء پھیلنے سے قبل ہی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ نظام آباد ضلع میں نوی پیٹ سے تعلق رکھنے والے گورنمنٹ ٹیچر دو دن قبل فوت ہوچکے تھے ان کے علاوہ مزید دو افراد حیدرآباد میں زیر علاج ہیں ۔ سوائن فلو سے بچنے کیلئے عوام میں شعور بیدار کرنے کی ہدایت دی ۔ اس ویڈیو کانفرنس میں ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر سراج الدین نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لو لگنے سے بچیں اور ان کیلئے محکمہ ہیلت کے عہدیداروں کو اس خصوص میں متحرک کیا گیا ہے اور ہر قسم کی حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔
سنگاریڈی میں 7مئی کو مفت ختنہ کیمپ
سنگاریڈی ۔ 30 ؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب شیخ حسینی سنگاریڈی کی اطلاع کے مطابق 7 مئی بروز اتوار بوقت صبح 8 بجے تا 5 شام بجے تک دیندار خان فنکشن ہال سنگاریڈی میں ایک ’’مفت ختنہ کیمپ‘‘ زیر نگرانی جناب محمد عبدالملک صدیقی منعقد ہوگا ۔ خواہشمند حضرات فون نمبر : 9966911214 یا 032181727 پر ربط پیدا کرتے ہوئے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ اس مفت ختنہ کیمپ میں حیدرآباد کے مشہور و معروف ڈاکٹرس حصہ لیں گے ۔