سوئیٹ چکن کارن سوپ

اجزا:چکن ( بغیر ہڈی ) ایک کلو سوئیٹ کارن ، ایک ٹِن ، کالی مرچ پاوڈر ، ایک چائے کا چمچہ ، سفید مرچ پاوڈر ایک چائے کا چمچہ چکن سالٹ ، حسب ضرورت سویا سوس ، تین کھانے کے چمچے کارن فلور ، آدھاکپ ،سفید سرکہ ، دوکھانے کے چمچے انڈے تین عدد، ہری مرچیں ایک سے دو عد دپانی تقریباً دیڑھ لیٹر ۔
ترکیب : ایک پین میں پانی بھریں اور اس میں چکن کے ٹکڑے ڈال کر درمیانی آنچ پر 40 سے 45 منٹ تک ابالنے کیلئے رکھ لیں ۔ جب چکن گل جائے تو اس کے تمام ٹکڑے نکال کر ٹھنڈے ہونے کیلئے رکھ دیں ۔ پھر ان کے باریک ریشے کرلیں۔ اس کے بعد ٹن سے سوئیٹ کارن نکال کر انہیں موٹا موٹا پیس لیں، پھر چکن کی یخنی میں پسے ہوئے کارن نمک کالی مرچ سفید مرچ سویا سوس اور سرکہ ملاکر پکائیں ۔ اس کے بعد ریشہ کیا ہوا چکن بھی یخنی میں شامل کریں اور درمیانی آنچ پر پانچ منٹ کیلئے پکنے دیں ۔ اب پانی میں گھولا ہوا کارن فلور یخنی میں شامل کریں اور چمچہ چلاتی رہیں تاکہ گٹھلیاں نہ بننے پائیں ۔ پھر آنچ قدرے تیز کریں اور پانچ منٹ کے بعد اس میں پھینٹے ہوئے انڈے شامل کریں ۔ انڈوں کو آہستہ آہستہ انڈیلیں اور اس دوران چمچہ چلاتی رہیں۔ تیز آنچ پر مزید پانچ منٹ پکائیں ۔ اور چمچہ برابر چلاتی رہیں ۔ آخر میں کٹی ہوئی ہری مرچیں شامل کریں ۔