حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : سوئمنگ پول میں تیراکی کے دوران ایک کمسن لڑکا مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا ۔ یہ واقعہ الوال پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 9 سالہ سوریہ جو سوریہ نگر الوال کے ساکن کرشنا کانت کا بیٹا تھا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تیراکی کے لیے سوئمنگ پول گیا تھا ۔ جو مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا ۔ الوال پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔