حیدرآباد 5 ستمبر (سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک کمسن سوئمنگ پول میں گر کر غرقاب ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 10 سالہ مہیش جو جگت گیری گٹہ علاقہ کے ساکن سبھاش کا بیٹا تھا ۔ چوتھی جماعت کا طالب علم بتایا گیا ہے وہ اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ سوئمنگ پول گیا تھا اور تیراکی کے دوران غرقاب ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق سوئمنگ پول کافی دنوں سے بند پڑا ہوا تھا۔ پولیس کوکٹ پلی نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔