سوئمنگ پول میں طالب علم غرقاب

حیدرآباد ۔ 9 جون (سیاست نیوز) پہاڑی شریف کے علاقہ میں پیش آئے واقعہ میں ایک طالب علم غرقاب ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 13 سالہ رمیش جو طالب علم تھا۔ پہاڑی شریف کے علاقہ میں رہتا تھا۔ کل وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سوئمنگ پول تیراکی کی غرض سے گیا تھا اور سوئمنگ پول میں مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔