کولکتہ۔2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی انٹرنیشنل ڈائیور موپریا مترا نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔موپریامترا نے کولمبو میں منعقدہ 2016 کی ساؤتھ ایشین ایکواٹکس چیمپئن شپ میں ہندوستان کیلیے 2 میڈلز جیتے تھے۔ مقامی حکام کو ان کی لاش گھر میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ۔ مقامی پولیس عہدیدار نے کہا کہ ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کھلاڑی اپنے تعلقات ٹوٹ جانے کی وجہ سے دلبرداشتہ تھیں۔ان کی لاش قانونی کارروائی پوری کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کیلیے بھیج دی گئی ہے، وہ ابتدا میں اپنا کیریئر جمناسٹکس میں بنانا چاہتی تھی لیکن حادثے میں ان کے پیر میں فریکچر ہوگیااور انھوں نے سوئمنگ اور ڈائیونگ میں کیریئر بنایا ۔