نئی دہلی 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)انڈین پریمیر لیگ کے جاری سیزن 8 میں سن رائزس حیدرآباد نے علیل لکشمی رتن شکلا کی جگہ بیپل شرما کو شامل کیا ہے۔ بی سی سی آئی نے ایک بیان میں بتایا کہ رتن شکلا بیمار ہونے کی وجہ سے سیزن میں کھیلنے سے قاصر ہیں۔ 31 سالہ بیپل شرما بائیں ہاتھ کے اسپنر اور لفٹ ہینڈ بیٹسمین ہیں۔ وہ 2010 تا 2013 کنگس الیون پنجاب میں شامل تھے۔