سن رائزرس حیدرآباد کا آج کولکتہ نائیٹ رائیڈرس سے مقابلہ

کولکتہ ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ریکارڈ چھٹی کامیابی حاصل کرتے ہوئے آئی پی ایل کے رواں ٹورنمنٹ کے آئندہ مرحلہ پلے آف میں رسائی حاصل کرچکی کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کا کل یہاں ایڈن گارڈن میں سن رائزس حیدرآباد سے مقابلہ ہوگا جوکہ گذشتہ مقابلہ میں چینائی سوپرکنگس کو ایک ہمالیائی اسکور کا تعاقب کرتے ہوئے شکست دینے کے علاوہ پلے آف میں اپنی رسائی کے امکانات کو کسی قدر برقرار رکھا ہے۔ 2012ء میں جب کولکتہ نے خطاب حاصل کیا تھا تب اس ٹیم کو شکست دینا آسان نہیں تھا اور اس مرتبہ بھی مسلسل فتوحات کے ذریعہ کولکتہ نائیٹ رائیڈرس ناقابل تسخیر موقف اختیار کرچکی ہے۔ کولکتہ کیلئے اپنے گھریلو میدان میں سن رائزس حیدرآباد کے خلاف رنز بنانے کا چیلنج درپیش رہے گا کیونکہ سن رائزس حیدرآباد بھی اپنے آخری مقابلہ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پلے آف میں رسائی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہوگی جبکہ کے کے آر ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے سرفہرست دو ٹیموں میں جگہ بنا سکتی ہے۔ گذشتہ مقابلہ میں سن رائزس حیدرآباد میں چینائی سوپر کنگس کے خلاف 186 رنز کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے دو گیندیں قبل ہی کامیابی حاصل کرلی تھی جوکہ حیدرآباد کیلئے متواتر دوسری کامیابی ہے کیونکہ اس سے قبل ایک اور طاقتور تصور کی جانے والی ٹیم رائل چیلنجرس بنگلور کو بھی اس نے شکست دیتے ہوئے اس سے قبل ہونے والی متواتر تین ناکامیوں کے سلسلہ کو توڑا تھا۔

کے کے آر کیلئے سب سے خوش آئند نتیجہ یہ ہیکہ ہندوستانی ٹیم سے باہر رہنے والے سابق اوپنر رابن اتھپا ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن چکے ہیں جبکہ سنیل نارائن بھی حریف بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کے تسلسل کو برقرار رکھا ہے۔ اس طرح کے کے آر کی صفوں میں ٹورنمنٹ کا سب سے کامیاب بیٹسمین اور سب سے کامیاب بولر موجود ہے۔ دونوں ہی کھلاڑی ٹیم کے بیٹنگ اور بولنگ شعبہ کیلئے کلیدی مظاہرے کررہے ہیں جبکہ شکیب الحسن ریان ٹین دوستے، یوسف پٹھان، اومیش یادو اور کپتان گوتم گمبھیر بھی فام میں ہیں۔ کے کے آر جسے مسلسل 4 مقابلوں میں شکست برداشت کرنی پری تھی اور یہ چاروں مقابلوں میں نشانہ کے تعاقب میں ہونے والی شکست کے بعد اسے اہم موقع پر شکست برداشت کرنے والی ٹیم کا لیبل لگا دیا گیا تھا۔ کے کے آر نے گذشتہ مقابلہ میں 195/4 رنز اسکور کئے تھے

لیکن اسے ویراٹ کوہلی کی زیرقیادت رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف سخت چیلنج درپیش رہا۔ تاہم گوتم گمبھیر کی ٹیم نے 30 رنز کی کامیابی حاصل کرلی۔ اس مقابلہ میں اتھپا نے 51 گیندوں میں 83 رنز اور شکیب الحسن نے 38 گیندوں میں 60 رنز اسکور کئے۔ شاندار نصف سنچری کی بدولت اتھپا نے کنگس الیون پنجاب کے گلین مائیکس ویل سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں پہلا مقام چھین لیا۔ دوسری جانب چینائی کے خلاف ڈیوڈ وارنر نے غیرمعمولی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتھپا کے بعد شام کے مقابلہ میں تقریباً سنچری اننگز کھیلتے ہوئے نہ صرف ٹیم کو ایک اہم کامیابی دلوائی بلکہ پلے آف میں ٹیم کے رسائی کے امکانات کو ہنوز برقرار رکھا ہے۔ کل یہاں تاریخی میدان میں کھیلے جانے والے مقابلہ میں اسٹین بمقابلہ اتھپا اور وارنر بمقابلہ سنیل ن