وشاکھاپٹنم۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان رائلس نے سن رائزر حیدرآباد کو آئی پی ایل کرکٹ میچ میں 6 وکٹس سے شکست دے دی۔ حیدرآباد نے 20 اوورس میں 5 وکٹوں پر 127 رنز بنائے، جبکہ راجستھان نے 20 اوورس میں 4 وکٹوں پر 131 رنز بنائے۔ حیدرآباد کے ای مورگن 27 ، روی بوپرا (23 ناٹ آؤٹ) ، ڈی کلکرنی 2-9 ، پروین تانبے 2-21 ۔ راجستھان رائلس اے رہانے (62 ناٹ آؤٹ)، سنجیو سیامسنگ ، روی بوپرا 2-18 ، کے شرما 1-19 اور ٹی بولٹ نے 1-31 اسکور کیا۔ پلیئر آف دی میچ فاتح ٹیم کے ایم اے راہانے کو قرار دیا گیا۔