سنیہت ، سریجا اور ورونی کا سلیکشن

حیدرآباد، 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)تلنگانہ اسٹیٹ ٹیبل ٹینس اسوسی ایشن کی اطلاع کے بموجب ایف آر سنیہت (سب جونیر بوائز سیکشن) ، اے سریجا (جونیر گرلز) اور ورونی جیسوال (سب جونیر گرلز ) کو ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے منعقدہ کوچنگ کیمپ کیلئے ریاست تلنگانہ کی نمائندگی کیلئے منتخب کیا گیاہے۔سکریٹری پی پرکاش راجو نے بتایاکہ اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے منظورہ اس کیمپ کا انعقاد اندور (مدھیہ پردیش) میں 16 اپریل سے 11 مئی تک عمل میں آئے گا۔