سنیل کا ایک طویل کیریئر ہنوز باقی: بائلیز

حیدرآباد ۔ یکم اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے کوچ ٹریور بائلیز نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے اسٹار اسپنر سنیل نارائن جن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا ہے۔ وہ اپنے بولنگ ایکشن کو بہتر بنائیں گے کیونکہ وہ ایک مضبوط ذہن کے کھلاڑی ہیںجن کا ایک طویل کیریئر ہنوز باقی ہے۔ مشکوک بولنگ ایکشن کے ضمن میں کئے گئے استفسار کا جواب دیتے ہوئے کوچ نے کہا کہ آئی سی سی کا فیصلہ حیران کن ہے کیونکہ سنیل نارائن 3 برس سے کے کے آر کے ساتھ ہیں اور کبھی اس طرح کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔ کوچ کو امید ہے کہ یہ ایک تکنیکی خامی ہے جو بہت جلد دور ہوجائے گی۔