سنیل نے 200 بین الاقوامی میچ پورے کئے

ایپوہ، 30اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندستانی مرد ہاکی ٹیم کے فارورڈ ایس وی سنیل نے اتوار کو ملک کیلئے 200 واں بین الاقوامی میچ کھیلنے کی کامیابی حاصل کر لی۔27سالہ سنیل نے یہ کامیابی 26 ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ہندستان کے دوسرے میچ کے دوران حاصل کی، جس میں ہندستان نے نیوزی لینڈ 3۔0 سے ہرا دیا۔کرناٹک کے کورگ ضلع میں 6 مئی 1989 کو پیدا ہوئے سنیل نے 2007 میں چنئی میں ایشیا کپ سے اپنے بین الاقوامی ہاکی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔اس کے اگلے سال وہ اس ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے ، جس نے 2008 میں سلطان اذلان شاہ کپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔2011 چمپئنز چیلنج میں شاندار تین گول سنیل کے کیریئر کی بہترین کارکردگی ہے ۔ہاکی کی پچ پر سب سے تیز کھلاڑی کے طور پر مانے والے سنیل جس طرح دفاعی کھلاڑیوں کو ڈربل کرتے ہوئے نکلتے ہیں، اسے دیکھنا واقعی حیرت انگیز لگتا ہے ۔ہندوستانی ٹیم کے سب سے قابل اعتماد کھلاڑیوں میں ایک سنیل اس ہندستانی ٹیم کا اہم حصہ تھے جس نے گزشتہ سال لندن میں ایف آئی ایچ چمپئنز ٹرافی میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔