سنیل ایشین گیمس کیلئے ہندوستانی ٹیم میں شامل

نئی دہلی ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کپتان ان پانچ سینئر کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں فٹبال ٹیم کے کوچ ومکو ایمورمنس نے ایشین گیمس کیلئے انڈر 23 ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ایشین گیمس 19 ستمبر تا 4 اکٹوبر کوریا کے مقام انچھی آن میں کھیلے جائیں گے۔ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ جن پانچ سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ان میں سنیل چھتری، فرنانڈیس، رابن سنگھ، بلونت سنگھ اور وکٹورینو فرنانڈیس شامل ہیں۔