سنہرے تلنگانہ کے خواب کو پورا کرنے عوام کا تعاون ضروری

شادنگر 23 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس پارٹی رکن پارلیمنٹ محبوب نگر اے پی جتیندر ریڈی کے ہاتھوں 7 کروڑ 22 لاکھ روپیوں کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔ فرخنگر مستقر قدیم قومی شاہراہ نمبر 7 کے قریب منعقدہ سنگ بنیاد تقریب سے اے پی جتیندر ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سنہرے تلنگانہ کے خواب کو پورا کرنے کیلئے عوامی تعاون ضروری قرار دیا ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راو کی قیادت میں تلنگانہ ریاست کو ترقی کی سمت گامزن کرنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔ تلنگانہ ریاست ترقی کی سمت رواں دواں کرنے کیلئے مرکزی حکومت سے زیادہ سے زیادہ فنڈ فراہم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کرنے کا تیقن دیا۔ تلنگانہ کی عوام جس طرح جدوجہد کی ہے ۔ اسی طرح اپنے ریاست کی ترقی کیلئے متحدہ جدوجہد کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے سابقہ کانگریس دور حکومت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں ککو شہری علاقوں سے جوڑنے والی سڑکوں کی تعمیر کا کام پر زیادہ توجہ نہیں دیا جاتا ہے۔ وہ اس لئے کہ اگر دیہی علاقوں کو سڑکیں ڈالی جائے گی تو بسوں کے علاوہ دیگر سہولتیں مہیا ہوگی اور روزانہ دیہی علاقوں تک اخبارات بھی پہونچے گے۔ اخبارات کے مطالعہ کے بعد عوام میں شعور بیدار ہوگا اسی وجہ سے شہری علاقوں سے دیہی علاقوں کو سڑک کی تعمیر پر کانگریس کی عدم توجہ ہوتی تھی۔ سابقہ این ڈی اے حکومت نے پردھان منتری سڑک یوجنا پروگرام کا آغاز کیا۔ 7 کروڑ 22 لاکھ روپیوں سے تعمیر کی جانے والی سڑک پردھان منتری سڑک یوجنا کے تحت منظور کی گئی ہے۔ شادنگر ایم ایل اے وائی انجیا یادو کی تعمیر سے مسافرین اسکولی بچوں اور کاروباری افراد کو آمد و رفت میں کافی سہولت ہوتی ہے اور دیہی علاقہ ترقی ہونے کے بھی قوی امکانات ہوتے ہیں سنگ بنیدا رکھی گئی سڑک 14 کیلو میٹر ہے جس کی لاگت 7 کروڑ 22 لاکھ روپئے ہے۔ اس کے علاوہ ٹی آر ایس حکومت سڑکوں کی تعمیری کاموں کی منظوری اور دیگر ترقیاتی کاموں کا روبعمل لانے کی ہر ممکنہ کوشش کرے گی۔ مرکزی و ریاستی حکومت کے مختلف فنڈس کے ذریعہ شادنگر حلقہ میں درکار ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد انجام دینے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر وٹھل راو ، آریہ وی شنکر، بابیا،وینکٹ رام ریڈی، رام یل نائک، محمد عبدالروف، جی سرینواس کے علاوہ دیگر ٹی آر ایس پارٹی قائدین مختلف منڈلوں اور مواضعات سے تعلق رکھنے والے سرپنچ وارڈ ممبرس ایم پی ٹی سی صدرپنچایت کے عہدیدار موجود تھے۔