سنہرے تلنگانہ کی تعمیر ، غریب عوام کی ترقی میں ہی مضمر

مد ہول یکم جنوری(سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) ریاستی وزیر اعلی کے چندر شیکھر رائو کے نز دیک تلنگا نہ کی ترقی غریب عوام کی ترقی میں مضمر ہے اسی کے پیش نظر چندر شیکھر رائو نے غریب عوام کو سطح غر بت سے اونچا اٹھا نے کیلئے متعدد اسکیمات کا نہ صرف وعد ہ کیا بلکہ صد فیصد عملی طور پر انجام دینے کے اقدمات بھی کئے ہیں ان خیالات کااظہار مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی حلقہ مدہول آئی سی ڈی ایس ہیڈ آفس( آنگن واڑی) میں امروتا ہستم اسکیم ( حا ملہ خواتین کو تغذیہ بخش غذا ) پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول نے کہاکہ ریاستی وزیر اعلی نے انتخابات سے قبل جتنے بھی وعدے کئے ہیں اسے ایک ایک کر کے پورا کر رہے ہیں وہ اپنے وعدوں میں سچے اور اقدامات میں سو فیصد کا میاب ہیں جی وٹھل ریڈی نے کہاکہ ٹی آر ایس حکو مت نے مستحقین کو وظیفہ کا وعدہ کیا اسے من و عن پورا کیا غریب عوام کو سطح غربت سے اٹھا نے کیلئے ہر خاندان کو راشن کارڈ کا وعدہ کیا اسے بھی یکم جنوری سے نا فذ کر تے ہوئے فی کس 6 کیلو باریک چاول عطا ء کر نے کا تاریخی اقدام کیا جس کی جتنی بھی ستائش کی جا ئے کم ہے حا ملہ خواتین کو ریاستی حکو مت امر وتا ہستم اسکیم کے ذریعہ سے روز آنہ دو پہر میں نہ صرف طعام کا انتظام کر رہی ہے بلکہ سا تھ میں ایک انڈا بھی فراہم کریگی تا کہ حا ملہ خواتین کو تغذیہ کی کمی کہ وجہ سے پیش آنے والے امراض کا ازالہ ہو سکے ریاستی حکو مت حا ملہ خواتین کو دوران حمل ادویات کی مفت فراہمی اور زچگی کے وقت سرکاری دواخانہ میں مفت زچگی کا انتظام وضع حمل کے بعد زچہ اور بچہ کیلئے تغذیہ بخش غذائی اسکیم بشمول دودھ اور انڈا جیسی اسکیموں کا آغاز ٹی آر ایس حکومت کی مرہون منت ہے مفت علاج کے ساتھ سرکاری دواخانوں میں زچگی کا بہتر ین انتظام فراہم کر رہی ہے ریاستی وزیر اعلی نے پر زور انداز میں عوام سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہر گھر پینے کا صاف و شفاف پا نی سربراہ کیا جائے گااگروہ اس میں ناکام رہیں تو عوام کے درمیان میں ووٹ ما نگنے کیلئے نہیں جائینگے اسی وعدہ کو صد فیصد کا میاب کر نے کیلئے بڑے پیما نے پر اقدمات کئے جا رہے ہیں وہ دن دور نہیں ہو گا جس دن تلنگا نہ کے ہر گھر میں پینے کا صاف و شفاف پا نی وافر مقدار میں ہوگا ٹی آر ایس حکومت عوامی حکومت ہے اور یہ اس کا طرہ امتیاز ہے صدق دل سے تمام طبقات کیلئے مساویا نہ اقدمات کئے جا رہے ہیں واضح رہے کہ حلقہ مدہول کے متعدد مواضعات میں آج امروتا ہستم اسکیم ، با ریک چاول ، فورڈ سیکوریٹی کارڈ ، میگا پا ئپ لا ئن کے ذریعہ سے پا نی کی ذخیرہ اندوزی کا سنگ بنیاد اور مستقر مدہول پر می سیوا سنٹر کا افتتاح بدست رکن اسمبلی حلقہ مدہول مسٹر جی وٹھل ریڈی عمل میں آیا اس موقع پر لکشمی نر سا گوڑ زیڈ پی ٹی سی مدہول منڈل ، جناب افروز خان منڈل ٹی آرا یس قائد ، جناب عارف سر پنج تروڑا ،جناب سرویندر ریڈی کو آپر یٹیو چیر مین ، ایم اے عزیز ، سید خالد مخدوم ، پو تنا یا دو ، نر یندر راتھوڑ ، پر بھا وتی سی ڈی پی او انچارج ، تسلیمہ سلطانہ سو پرا وائز گریڈ اے ، مہیش یو ڈی سی ، راجیشوری ، اوما دیوی کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد موجودتھی ۔