کریم نگر ۔ 21نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر اور صدر ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ نے کافی جدوجہد اور کوششوں کے بعد ریاست تلنگانہ کے حصول میں کامیاب ہوئے ۔ اب ریاست تلنگانہ کے عوام سنہرے تلنگانہ کے خواب کو پورا کرنے اور ریاست کی ترقی کیلئے انجام دیئے جارہے کاموں میں ریاستی حکومت اور خاص طور پر کے سی آر کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔ تلگو اداکار سمن شوٹنگ کے سلسلہ میں ضلع کریم نگر آمد کے موقع پر ان خیالات کا اظہار کیا ۔ یہاں مائتری ہوٹل میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اداکار سمن نے تلنگانہ تحریک میں نوجوانوں کے رول خاص کر ریاست تلنگانہ کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے نوجوان طلبہ کا ذکر نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں( سمن) کا تعلق ریاست ٹاملناڈو سے ہے لیکن میں 1989ء سے حیدرآباد میں مقیم ہوں ۔