سنہرے تلنگانہ کیلئے کئی اسکیمات روبعمل

بھینسہ /2 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے انتخابی منشور پر تیزی سے عمل آوری کرتے ہوئے تلنگانہ کو سنہرہ تلنگانہ کی جانب گامزن کر رہے ہیں ۔ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے آسرا اسکیم کے تحت وظیفہ میں اضافہ ، فوڈ سیکوریٹی کارڈ کے ذریعہ فی شخص 6 کیلو چاول کی سربراہی اور اب بیڑی مزدوروں کو جیون بھرتی ، اسکیم کے تحت ہر ماہ ایک ہزار روپئے کی وصولی تلنگانہ وزیر اعلی کا منفرد کارنامہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر جنگلات جوگو رامنا نے بھینسہ شہر کے منڈل پریشد آفس میں مدہول اور بھینسہ منڈل کے بیری مزدوروں کو وظیفہ فراہم کرنے کے دوران خطاب کرتے ہولئے کیا ۔ ریاستی وزیر نے مزیدک ہا کہ جامع گھریلو سروے کی بنیاد پر فی الحال بیڑی مزدوروں کو وظیفہ فارہم کیا جارہا ہے اور اگر دیگر بیڑی مزدوروں کو ’’ جیون بھرتی ‘‘ وظیفہ دستیاب نہ ہوا ہو تو آئندہ سروے کراتے ہوئے انہیں بھی وظیفہ دیا جائے گا ۔ لیکن بیڑی مزدوروں کی خدمات بحیثیت بیڑی مزدوروں 18 سال ہونی چاہئے ۔ ریاستی وزیر نے حلقہ اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل اے مدہول عوام کی فلاح و بہبود اور حلقہ کی ترقیاتی کاموں کیلئے ہر وقت فکرمند رہتے ہیں اور اس ضمن میں تلنگانہ وزیر اعلی سے بروقت نمائندگیاں کرتے ہیں ۔ ان کے اسی جذبہ کے تحت مدہول تعلقہ میں آر اینڈ بی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے کروڑوں روپئے منظور کئے گئے ہیں اور مدہول تعلقہ میں ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ ریاستی وزیر نے آخر میں تلنگانہ وزیر اعلی کی بھی ستائش کی کہ تلنگانہ ریاست میں جس طرح جدید اسکیمات کو روبعمل لایا جارہا ہے ۔ اس کے برعکس دیگر ریاستوں کی ان اسکیمات سے ناواقف اور محروم ہے ۔ اس موقع پر بھینسہ تحصیلدار رام موہن ، بھینسہ ایم پی پی این ونیتا ، بھینسہ ایم پی ڈی او محمد ضیاء الدین کے علاوہ مدہول سرپنچ بی انیل مدہول زیڈ پی ٹی سی لکشمی نرساگوڑ مدہول ، ایم پی ڈی او نورمحی الدین ، محمد عارف تروڑا سرپنچ ، بھیم راؤ شولنکی ولاس گادیوار ٹی آر ایس قائد اور ٹی آر ایس دیگر قائدین و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی اور بھینسہ سرکل انسکٹر دامودھر راؤ کی نگرانی میں پولیس کی جانب سے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔