کاماریڈی میں ریتو دیکشا کا آغاز ، وائی ایس آر کانگریس ایم پی سرینواس ریڈی کا خطاب
کاماریڈی:10؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ اور مرکزی حکومت کسان دشمن پالیسی اور کسانوں میں اعتماد کی بحالی کیلئے وائی ایس آر کانگریس کے کھمم کے رکن پارلیمنٹ اور وائی ایس آرکانگریس کے تلنگانہ صدر سرینواس ریڈی نے آج کاماریڈی میں رعیتو دیکشا کا آغاز کیا ہے۔ سی ایس آئی گرائونڈ میں بڑے پیمانے پر وائی ایس آر کانگریس کی جانب سے رعیتو دیکشا کا آغاز کیا گیااس موقع پر تلنگانہ وائی ایس آر کانگریس کے صدر و رکن پارلیمنٹ پی سرینواس ریڈی نے اپنی تقریر میں کہا کہ جون 2014 سے فروری تک تلنگانہ کے 9اضلاع میں 784 کسانوں نے خودکشی کی ہے اور سب سے زیادہ خودکشی کی اموات ضلع میدک میں 140 ہوئی ہے۔ ٹی آرایس اقتدار پر آنے سے قبل کسانوں کی فلاح وبہبودی کے علاوہ کئی رعایتیں دینے اور کسانوں کی باز آبادکاری کا اعلان کیا تھا اقتدار پر آنے کے بعد اسے فراموش کردیا ۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں کسانوں میں اعتماد کی بحالی میں ناکام ہوئے ہیں۔ ضلع نظام آباد میں تقریباً50 کسانوں نے خودکشی کی ہے۔ کسانوں کے قائد ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے اچانک انتقال کے بعد کسانوں کی صورتحال انتہائی ابتر ہوچکی ہے اور کوئی بھی پارٹی، قائدین کسانوں کی ہمدردی جتلانا مناسب نہیں سمجھ رہے ہیں۔ سنہری تلنگانہ کی تعمیر میں سب سے زیادہ کسانوں کی اہمیت ہے جبکہ سنہری تلنگانہ میں سب سے زیادہ خودکشی کی امواتیں کسانوں کی ہورہی ہے ۔ کسانوں کے خودکشی کے امواتوں پر وائی ایس آر کانگریس کی جانب سے چیف منسٹر سے نمائندگی کرنے کی تین مرتبہ کوشش کی گئی لیکن چیف منسٹر وائی ایس آر کانگریس کے قائدین وقت دینا مناسب نہیں سمجھا۔ وائی ایس آر کے دور میں کسانوں کے چہرے پر مسکراہٹ تھی ۔ تلنگانہ کے کریم نگر میں 115، عادل آباد میں 98کسانوں کی خودکشی کی امواتیں پیش آئی ہیں۔ لیکن حکومت 96 کسانوں کی امواتیں ہونے کا اعلان کرتے ہوئے مرکزکو رپورٹ پیش کی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق ان 96 کسانوں کے افراد خاندان کی باز آبادکاری کیلئے ابھی تک ریاستی، مرکزی حکومت کی جانب سے کوئی بھی اقدام نہیں کیا گیا۔ مسٹر سرینواس ریڈی نے کہا کہ 2004ء سے قبل کسانوں کے واقعات کا جائزہ لینے کے بعد چیف منسٹر مسٹر راج شیکھر ریڈی نے کسانوں کے قرضہ جات کی معافی کے علاوہ دیگر سہولتوں کی فراہمی کی ہے۔ جنہوں نے کسانوں کی باز آبادکاری کیلئے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر ضلع وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر ڈی شیکھر ریڈی نے اپنی تقریر میں کہا کہ وائی ایس آر کانگریس کسانوں کی ہمدرد جماعت ہے اعتماد کی بحالی کیلئے رعیتو دیکشا کرتے ہوئے ریاستی اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر وائی ایس آر کانگریس کے قائدین، کارکن کے علاوہ کسانوں نے بھی بڑے پیمانے پر شرکت کی۔