سنگھ پریوار کیخلاف عوامی بیداری مہم

شاہ آباد 27 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگھ پریوار کی سرگرمیوں کی مخالفت کرتے ہوئے عوام کے اندر بیداری پروگرام کیلئے 27 مارچ کو ریاست کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرس پر احتجاج منظم کیا جائے گا۔ یہ بات ریاستی دلت سنگھرش سمیتی کے کنوینر ڈاکٹر ڈی جی ساگر نے بتائی اور بتایا کہ سنگھ پریوار بھگوت گیتا کو قومی کتاب قرار دینے اور تبدیلی مذہب جیسے اُمور کو اپنا ایجنڈہ بنایا ہے اور مرکز میں بی جے پی اقتدار پر آنے کے بعد اس کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا۔ بھگوت گپتا کو نذر آتش کرنے یا اس کے خلاف بیان بازی کرنا درست نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر ڈی جی ساگر نے کہاکہ ریاستی حکومت نے جو بجٹ پیش کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ پریس کانفرنس میں سریش، یادی منی، کرشنیا کرنک، ریون سدپا، بال راجیو اور دیگر موجود تھے۔