سنگھار کیلئے سنگھار میز ضروری

ایک ایسا دور بھی تھا جب سنگھارمیز کو صرف خواتین کے لئے ہی سمجھاجا تا تھا ۔ اس پر خواتین کے بناؤ سنگھار کا سامان ہی دکھائی دیتا تھا ۔ اس لئے سنگھارمیز کے حوالے سے یہ جاننا ضروری ہے کہ سنگھار میز پر کیا کیا ضروری چیزیں موجود ہونی چاہئیں ۔ سب سے پہلی اور ضروری چیز ہیئر برش اور کنگھا جو ہر وقت استعمال کیا جاتا ہے ۔ ٹشو پیپر کا ڈبہ بھی بہت ضروری ہے کیونکہ میک اپ صاف کرنے میں ٹشو پیپر ہی مددگار ثابت ہوسکتا ہے ۔ لپ اسٹک ‘ لپ پنسلز کے وہ شیڈز سامنے رکھیں جو آپ بہت زیادہ استعمال کرتی ہیں ۔ پرفیوم کی موجودگی بھی ڈریسنگ ٹیبل پر ضروری ہے ۔ مگر ایک بات ضرور ذہن میں رکھیں کہ بہت زیادہ پرفیومز ایک ساتھ رکھنے سے ان کی خوشبو متاثر ہونے کا احتمال رہتا ہے ۔ لہذا ڈریسنگ ٹیبل کو بہت زیادہ بھرنے کی بجائے صرف ضروری چیزیں سجائیں ورنہ غیر ضروری چیزوں کی بھر مار بھی سنگھارمیز برا لگ سکتا ہے ۔ کمرے میں سنگھار میز کی سیٹنگ کرتے وقت روشنی کو ضرور مد نظر رکھیں کیونکہ آپ کے تیار ہونے کی جگہ پر اگر روشنی صحیح طور پر نہ آئے گی تو آپ بہتر طور پر نہ تو میک اپ کرسکتی ہیں اور نہ ہی کسی چیز کا جائزہ لے سکتی ہیں ۔