سنگا ریڈی میں ضلع کلکٹر کے ہاتھوں شجرکاری کا آغاز

سنگاریڈی17 ؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہریتا ہارم پروگرام کے چوتھے مرحلے کے تحت ویمنس ڈگری کالج اوپر بازار سنگاریڈی میں ضلع کلکٹرسنگاریڈی وی وینکٹیشور لو کے ہاتھوں شجر کاری کا آغاز عمل میں آیا ۔ اس موقع پر مقامی رکن بلدیہ وارڈ نمبر 12 محمد یعقو ب علی ‘ ڈی ایف او ضلع سنگاریڈی ڈی وینکٹیشور لو‘ پراجکٹ ڈائریکٹر میپماں وینکٹیشور لو اورکمشنر بلدیہ سنگاریڈی بی وی پر ساد راو نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر سنگاریڈی وی وینکٹیشورلو نے کہا کہ پودوں کی شجر کاری کو بیحد ضروری قرار دیا اسی کے پیش نظر ہی ریاستی حکومت ہریتا ہارم پروگرام کو متعارف کروا یا ہے اورچوتھے مرحلے کے تحت ویمنس ڈگری کالج سنگاریڈی میں تقریبا 2500 پودوں کی شجر کاری کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے طالبات کو ہدایت دی کہ وہ اسکو لس و کالجس کے علاوہ اپنے گھروں میں بھی شجر کاری کریں اور ان پودوں کی بہتر اندازمیں نگہداشت و افزائش کو یقینی بنائیں ۔ اس موقع پر محمد شریف خان اور محمد ظفر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔