میرپور ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی ٹیم کو ٹوئنٹی 20 چمپیئن بنانے والے فاتح کپتان لستھ ملنگا نے کہا ہیکہ میں خوش قسمت ہوں کہ آخری تین مقابلوں میں کپتان بنا اور مجھے تینوں مقابلوں اور خطاب جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا اور ٹیم اس کامیابی کی مستحق تھی۔ سینئر کھلاڑی کس طرح کھیلتے ہیں یہ سنگا کارا اور مہیلا جے وردھنے نے ثابت کردیا۔ یہ کامیابی ٹیم کی مجموعی اور مسلسل محنت کا نتیجہ تھی۔ فائنل جیتنے کے بعد انہوں نے کہا کہ آج مہیلا اور سنگا کارا کا وداعی مقابلہ تھا ہم ان کے لئے کچھ کرنا چاہتے تھے تاکہ اپنے سینئر کھلاڑیوں کو ہیروز کی طرح رخصت کریں۔ بولروں نے کامیابی کی بنیاد رکھی اور سینئر بیٹسمینوں نے کامیابی کو یقینی بنایا۔ سنگاکارا ہمیشہ کی طرح اچھا کھیلے۔
ں۔