سنگاکارا 4 روزہ ٹسٹ کے مخالف

ممبئی۔یکم نومبر(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین سابق بیٹسمین کمار سنگاکارا نے 4 روزہ ٹسٹ میچز کی مخالفت کردی۔بہت سے سابق کرکٹرز 4 روزہ ٹسٹ میچز کے حامی ہیں لیکن کمار سنگاکارا ان سے اتفاق نہیں کرتے، انھوں نے کہا کہ کیا آپ یہ تصور کرسکتے ہیں کہ ایشز میں ٹسٹ میچ صرف 4 دن میں مکمل ہوجائے، میں اس حوالے سے کاروباری تقاضوں کی اہمیت کو بھی سمجھتا ہوں تاہم ہمیں کھیل کی تاریخ اور روایت کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔سابق بیٹسمین نے کہا کہ کھیل میں گذشتہ 5،6 برسوں میں خاصی تبدیلیاں آچکی ہیں، میں اس پر مطمئن نہیں ہوں۔