گال۔9اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر بیٹسمین کمارا سنگاکارا نے اپنے کریئر کی 10ویں ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے اس دوڑ میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور عظیم کھلاڑی برین لارا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جب کہ ڈبل سنچریاں اسکور کرنے کی فہرست میں سنگاکارا سے آگے اب صرف ایک بیٹسمین سرڈان براڈمین موجود ہیں ۔ دریں اثناء یہاں پاکستان کے خلاف کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ کے چوتھے دن سری لنکائی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 533/9 پر ختم کرنے کا اعلان کیا جب کہ پاکستانی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 6اوورس کے کھیل میں ایک وکٹ کے نقصان پر 4رنز اسکور کئے ہیں ۔ آؤٹ ہونے والے بیٹسمین خرم منظور ہیں جو کہ 13گیندوں میں 3رنز بناکر وکٹ کیپر کے ہاتھوں رنگنا ہیراتھ کی بولنگ پر آؤٹ ہوئے جس وقت کھیل چوتھے دن ختم ہوا احمد شہزار 18گیندوںمیں ایک اور نائٹ واچ مین سعید اجمل 5گیندوں کا سامنا کرچکے تھے تاہم وہ ہنوز کوئی رن نہیں بنائے ہیں ۔ قبل ازیں سری لنکا نے اپنے کل کے اسکور 252سے آگے کھیلنا شروع کیا ۔ پاکستان کو آج صبح جئے وردھنے کی شکل میں پہلی وکٹ جلد ہی مل گئی جیسا کہ سیریز کے بعد بین الاقوامی ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش ہورہے جئے وردھنے 7چوکوں کی مدد سے 59رنز بناکر جنید خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ۔
دن کی ابتدائی کامیابی کے بعد دوسری وکٹ کیلئے پاکستانی بولروں کو کافی جدوجہد کرنی پڑی کیونکہ سنگاکارا اور کپتان انجیلو میتھوز کے درمیان چوتھی وکٹ کیلئے 181رنز کی پارٹنرشپ بنی۔ اس پارٹنرشپ کو سعیداجمل حریف کپتان میتھوز کو 91رنز کے انفرادی اسکور پر سلپ میں یونس خان کے ہاتھوں توڑا ۔ سعید اجمل 47اوورس میں 129رنز دینے کے بعد میتھوز کی شکل میں پہلی وکٹ حاصل کی لیکن پہلی اننگز میں انہوں نے 166رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جو کہ مہمان ٹیم کے نمبر ایک اسپنر کا مہنگا ترین مظاہرہ ہے ۔ سنگارکارا 24چوکوں کی مدد سے 221رنز بنانے کے بعد عبدالرحمن کی بولنگ پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔ جنید خان نے دو جب کہ محمد طلحہ اور عبدالرحمن فی کس ایک وکٹ حاصل کرنیمیں کامیاب رہے ۔ مقابلے کا کل آخری دن ہے اس طرح ڈرا کے امکانات زیادہ ہیں۔