ویلنگٹن۔ 30جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی وکٹ کیپر بیٹسمین کمار سنگاکارا نے آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ کو ونڈے میں وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکار کرنے کے عالمی ریکارڈ سے محروم کردیا۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ونڈے میںکورے اینڈرسن کا کیچ پکڑ کر وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکار کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اسی اننگز میں انہوں نے ٹم ساوتھی کا کیچ بھی لیا تھا۔ سنگاکارا نے 353مقابلے کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا جس میں 378کیچز اور 96اسٹمپس شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ نے اپنے کیریئر میں 472شکار کئے تھے۔