حیدرآباد۔ /21جولائی، ( سیاست نیوز) میاں بیوی کو روزگار کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپئے کا لوٹنے والے میاں بیوی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ منی کنڈہ علاقہ کے ساکن میاں بیوی شروتی عرف شروتی نائیڈو اور اس کے شوہر نوین کمار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایک خاتون سے دوستی کے بعد سنگاپور میں روزگار کا جھانسہ دیا گیا۔ شروتی نے شکایت گذار خاتون رمیا رشمی کو سنگاپور میں روزگار کا جھانسہ دیا۔ اس نے اس کے رشتہ دار کی ہوٹل میں خاتون اور اس کے شوہر کو روزگار اور ماہانہ 2500 ڈالر تنخواہ کا لالچ دیا۔ مارچ کے مہینے میں اس خاتون نے شکایت درج کروائی۔ پولیس سائبر کرائم سائبرآباد نے تحقیقات کے بعد اس جوڑے کو گرفتار کرلیا جنہوں نے شکایت گذار خاتون کو فرضی ویزا فراہم کیا تھا۔ انہوں نے مختلف بینک کھاتوں میں رقم منتقل کروائی تھی۔