سنگاپور ۔ 7 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کامن ویلتھ گیمس کے برونز میڈلسٹ آر ایم وی گرو سائی دت اور نوجوان بی سائی پرنیت سنگاپور اوپن سوپرسیریز بیاڈمنٹن ٹورنمنٹ کے مین ڈرا میں پہونچ گئے ہیں جبکہ دونوں نے آج یہاں مینس سنگلز کوالیفائرس میں متضاد کامیابیاں درج کرائی۔ گرو نے تھائی لینڈ کے بونساک پونساناکو فرسٹ راؤنڈ میں 18-21 ، 21-18 ، 21-18 سے ہرایا اور پھر چائنیز تائی پی کے زو وی وانگ کو 21-9، 21-13 سے شکست دیکر مین ڈرا میں رسائی حاصل کرلی۔ کونا ترون ، این سکی ریڈی بھی کوالیفائر س میں دوہری کامیابیوں کے بعد مین ڈرا میں پہونچ گئے ۔ عالمی نمبر 4کے سریکانت مینس سنگلز میں اپنی مہم کل شروع کریں گے ۔