سنگاریڈی۔/2ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سال2009 کے عام انتخابات میں پرجا راجیم پارٹی سے مقابلہ کرتے ہوئے21,116 ووٹ حاصل کرنے والے قائد ایم اے فہیم 3ستمبر کو سنگاریڈی بالاجی گارڈن فنکشن ہال میں کانگریس پارٹی کارکنوں کے اجلاس کے دوران سہ پہر 3بجے اپنے ایک ہزار حامیوں کے ہمراہ کانگریس پارٹیں میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ جناب ایم اے فہیم نے بتایا کہ 3ستمبر بروز چہارشنبہ پونالہ لکشمیا صدر تلنگانہ کانگریس، جانا ریڈی قائد اپوزیشن، دامودر راج نرسمہا سابق نائب وزیر اعلیٰ، محمد علی شبیر ایم ایل سی، ڈاکٹر جے گیتا ریڈی رکن اسمبلی ظہیرآباد، سنیتا لکشما ریڈی امیدوار حلقہ پارلیمان میدک، محمد فاروق حسین ایم ایل سی، کشٹا ریڈی رکن اسمبلی نارائن کھیڑ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کے بعد سنگاریڈی، سدا سیو پیٹ اور کونڈا پور منڈلوں میں کانگریس پارلیمانی حلقہ میدک کے امیدوارہ سنیتا لکشما ریڈی کے ہمراہ ان کی کامیابی کیلئے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی امیدوارہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی درخواست کریں گے۔ واضح ہو کہ ایم اے فہیم جو کہ تلگودیشم پارٹی سے وابستہ تھے اب وہ تلگودیشم کو خیرباد کہتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔