سنگاریڈی23 ؍اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقلیتی بہبود آفیسر ضلع سنگاریڈی مسٹر وکرم ریڈی کی اطلاع کے بموجب حکومت کی جانب سے قائم کر دہ متحدہ ضلع میدک کے سنگاریڈی ‘ میدک اور سدی پیٹ جملہ20 تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس (انگلش میڈیم ) پانچویں ‘ چھٹو یں اور ساتویں جماعت کے مخلوعہ نشستوں کو پُر کرنے کیلئے 25 ؍اپریل 2017 ‘ بوقت صبح 10 ؍بجے ‘ بمقام تلنگانہ اقلیتی اقامتی گرلز اسکول ( انگلش میڈیم ) بائی پاس روڈ ‘ نزد( اسٹیٹ بنک آف انڈیا)سنگاریڈی میں متحدہ ضلع میدک کے تمام اقلیتی اقامتی اسکولس کیلئے داخلے دیئے جائینگے۔ جو طلباء و طالبات داخلہ کے منتظر ہیں وہ اس سنہری موقع سے استفادہ کر سکتے ہیں ۔ خواہشمند طلباء کے سرپر ست ضروری اسنادات کے ساتھ مقررہ وقت پر تلنگانہ اقلیتی اقامتی گرلز اسکول ( انگلش میڈیم ) بائی پاس روڈ سنگاریڈی سے رجوع ہو کر بروقت داخلہ لے سکتے ہیں۔