سنگاریڈی۔/15 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد جاوید علی قادری سرپرست اعلیٰ خواجہ غریب نواز ویلفیر سوسائٹی سنگاریڈی کے بموجب خواجہ غریب نواز ویلفیر سوسائٹی کے زیراہتمام 20 نومبر بروز منگل بعد نماز عشاء میلاد گراؤنڈ جلال باغ سنگاریڈی پر 14 واں عظیم الشان مرکزی جلسہ جشن میلادالنبیؐ و محفل نعت جناب محمد افضل حسین صدیقی صدر خواجہ غریب نواز ویلفیر سوسائٹی کی زیر صدارت جناب محمد جاوید علی قادری سرپرستی اعلیٰ خواجہ غریب نواز ویلفیر سوسائٹی کی زیر سرپرستی اور مولانا صوفی شاہ محمد ماجد پاشاہ قادری شطاری ناظم دارالعلوم انوار ذاکر وسجادہ نشین خانقاہ ذاکر ؒ پداپور کی زیر نگرانی منعقد ہوگا۔ جس میں بحیثیت مہمان خصوصی شیخ الحدیث حضرت العلامہ مولانا محمد شارب مصباحی ناظم تعلیمات جامعہ قادریہ مدینۃ العلوم بنگلور کرناٹک اور حضرت مولانا سید محمد نوراللہ حسینی قادری سجادہ نشین بارگاہ حضرت سید شاہ یداللہ قادری ؒ ٹیکمال شریف شرکت اور مخاطب کرینگے۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری قاضی محمد ابراہیم کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ مولانا سید شاذ عرفی حیدرآباد جلسہ کی نظامت کرینگے۔ محفل نعت میں جناب محمد احمد حسین ساگر بودھن جناب فرحت اللہ شریف حیدرآباد، جناب محمد مجتبیٰ حسین حیدرآباد، مولانا شاہ محمد عزیز خان خسرو صحوی اور جناب سید منصور علی ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریںگے۔ مولانا حافظ و قاری شاہ محمد قطب الرحمن افتخاری نائب صدر خواجہ غریب نواز ویلفیر سوسائٹی افتتاحی کلمات پیش کرینگے۔ سنگاریڈی کے مشائخین عظام و علمائے کرام مولانا محمد محی الدین المعروف مولوی شاہ ، مولانا الحاج شاہ محمد مشرف حسین ذکی چشتی القادری، مولوی جناب علی موسیٰ عادل، حضرت عمر بن احمد عرفانی بندہ نوازی سجادہ نشین بارگاہ عرفانی، مولانا محمد عارف احمد چشتی القادری نوری عزیزی، مولانا شاہ محمد طاہر علی شاہ نوری، مولانا شاہ محمد کریم الدین غوثوی ، مولانا محمد فصیح الدین کمالی شاہ ، مولوی جناب محمد محمود علی اسیر، مولانا سید ذاکر حسین ، جناب علی فاروق ایڈوکیٹ اور جناب محمد خواجہ مہمانان اعزازی ہونگے۔ جناب محمد خالد نظامی، جناب مقبول احمد خاں خازن اور دیگر اراکین سوسائٹی کی نگرانی میں جلسہ کے انتظامات جاری ہیں۔ جناب محمد عابد اور جناب سید احمد جوائنٹ سکریٹریز خواجہ غریب نواز ویلفیر سوسائٹی نے برادران اسلام سے شرکت کی خواہش کی۔