سنگاریڈی۔/12اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلمانان سنگاریڈی کا ایک اجلاس بمقام مسجد دیندار خاں سنگاریڈی میں زیر نگرانی حافظ و قاری محمد عبدالرزاق منعقد ہوا۔ جس میں تمام شرکائے اجلاس کی جانب سے ایک کمیٹی یونائٹیڈ مسلم کونسل تشکیل دی گئی جس کے تحت دینی، سماجی ، ملی، فلاح و بہبود کے لئے کام انجام دیئے جائیں گے۔ اس اجلاس میں متفقہ طور پر حافظ محمد عبدالقیوم کو صدر، مفتی محمد اسلم سلطان قاسمی کو نائب صدر، شیخ عارف الدین شجاع نائب صدر، منان بیگ نائب صدر ، سید غوث معین الدین کو معتمد، محمد مولانا، محمد خورشید علی، غلام محی الدین کو شریک معتمد، حافظ شیخ عارف کو خازن، شیخ وسیع الدین پی آر او سکریٹری، میر عابد علی ایڈوکیٹ و لیگل اڈوائزر اور محمدنصیب الدین، محمد سکندر، محمد عارف الدین، محمد برہان الدین، قاضی محمد نواز الدین صدیقی، محمد ظہور ، محمد مقبول، محمد زاہد، محمد عنایت، محمد معیز، محمد سیلانی، نعیم الدین، محمد خواجہ معین الدین کو اراکن عاملہ کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے۔