سنگاریڈی ۔25اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب شیخ وسیع الدین پی آر سکریٹری یونائٹیڈ مسلم کونسل سنگاریڈی کے پریس نوٹ کے مطابق یونائٹیڈ مسلم کونسل سنگاریڈی کا اجلاس 24 اپریل کی شب حافظ و قاری محمد عبدالرزاق سرپرست اعلیٰ کونسل اور حافظ و قاری محمد عبدالقیوم صدر کونسل کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میںیونائٹیڈ مسلم کونسل کے ذمہ داران اور اراکین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جمہوری طریقہ کار پر تمام اراکین کی انفرادی رائے حاصل کی گئی اور اراکین کونسل کی رائے کا احترام کرنے کے علاوہ انتخابی امیدواروں کے تیقنات کا جائزہ لینے کے بعد یونائٹیڈ مسلم کونسل سنگاریڈی نے متفقہ طور پر حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کیلئے ٹی آر ایس امیدوار چنتا پربھاکر اور حلقہ پارلیمنٹ میدک کیلئے ٹی آر ایس امیدوار چندرا شیکھر راؤ کی تائید کااعلان کیا ۔ اجلاس کے بعد ٹکی آر ایس امیدوار حلقہ اسمبلی سنگاریڈی چنتا پربھاکر کو یونائٹیڈ مسلم کونسل نے مطالبات پر مبنی میمورنڈم پیش کیا جس پر چنتا پربھاکر نے تیقن دیا کہ وہ مسلم اقلیتوں کی فلاح و بہبود ‘ ترقی اور روزگار پر خصوصی توجہ دیں گے ۔ حکومتی سطح پر مسلم اقلیتوں کو ان کے جائز حقوق دلوانے ‘امن و امان کی برقراری ‘ سیکولرازم کے فروغ کی سعی کریں گے ۔ انہوں نے انتخابات میں ان کی تائید کرنے پر یونائٹیڈ مسلم کونسل کے تمام ذمہ داران اور اراکین کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر حافظ و قاری محمد عبدالقیوم صدر کونسل نے چنتا پربھاکر گلپوشی کی ۔ یونائٹیڈ مسلم کونسل نے حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ تفرقہ کا شکار نہ ہوں ‘ افواہوں پر دھین نہ دیں اور متحدہ طور پر ٹی آر ایس امیدوار کے حق میں کار کے نشان کو اپنا ووٹ دیں ۔ اس موقع پر مفتی محمد اسلم سلطان قاسمی ‘ عبدالمنان ‘ شیخ عارف الدین ‘ محی الدین بابا ‘ حافظ شیخ عارف کے علاوہ کونسل کی مشاورتی کمیٹی اور اراکین موجود تھے ۔