سنگاریڈی 14 ؍مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آرایس حکومت کی جانب سے کانگریس کے دو ارکان اسمبلی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور سمپت کمار کو اسمبلی رکنیت سے برخواست کئے جانے اور 11 اراکین اسمبلی کو جاریہ اسمبلی سیشن کے دوران معطلی کے خلاف کانگریس پارٹی کی جانب سے سنگاریڈی میں شد ید احتجاج کیا گیا، اور وزیر اعلی کے سی آر کے علامتی پتلہ کو نذر آتش کرنے والے کانگریس قائدین و کارکنان کو حراست میں لیکر سنگاریڈی ٹائون پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔سنگاریڈی ٹائون پی ایس میں نرملا ٹی جئے پرکاش ریڈی صدر مہیلا کانگریس متحدہ ضلع میدک نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے ریاستی حکومت کو سخت تنقید کا نشا نہ بنا تے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے اقتدا ر کا بیجا استعمال کر رہی ہے ۔جمہوری انداز میں احتجاج کرنے والے اپوزیش پارٹیوں بالخصوص کانگریس پارٹی کی آواز کو دبا نے کی کو شش کر رہی ہے جمہوریت میں اپوزیشن پارٹیوں کو تنقید و احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے جبکہ موجودہ ٹی آرایس حکومت اپنی ناکامیوں کی پردہ پوشی کیلئے اپوزیشن کی آواز کو پولیس کی مدد سے دبانا چاہتی ہے ۔مستقبل میںعوام ٹی آرایس حکومت کو مناسب وقت پر مو ثر انداز میں جواب دینگے۔ اس موقع پر توپا جی اننت کشن ‘ سنتوش ‘کرن و دیگر موجود تھے۔
کلواکرتی کے سینکڑوں کانگریس
قائدین گرفتار
کلواکرتی۔/14مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی حلقہ اسمبلی کے تمام پولیس اسٹیشنس میں سینکڑوں کانگریس قائدین کو راتوں رات پولیس نے گھروں سے اٹھاتے ہوئے محروس کرلیا۔ کل اسمبلی میں کانگریس قائدین کو معطل کرنے پر گاؤں گاؤں شہر شہر احتجاج ہوا تھا جبکہ گاندھی بھون پر 48 گھنٹے بھوک ہڑتال منعقد ہونے پر وہاں پہنچ کر احتجاج کیں شدت کے خوف سے حکومت نے پولیس کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ان قائدین کو گرفتار کرلیا اور حیدرآباد پہنچنے سے روک دیا جبکہ شام تک ہی ان قائدین کو نہیں چھوڑا گیا جس پر قائدن کانگریس نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ حق کی آواز کو دبانے کی طاقت کے بل بوتے پر کوشش کررہی ہے اور اسی طرح اپنی ناکامیوں کو عوام کے سامنے آشکار ہونے کے خوف سے اپوزیشن کو پوری طرح دبارہی ہے جوکہ سیکولرازم کے بالکل خلاف ہے۔ یہ حکومت عوام کے حقوق کو سلب کرتے ہوئے صرف اور صرف اپنے ارکان خاندان کی بھلائی و ترقی کیلئے کام کررہی ہے جو کہ جمہوری حقوق کے بالکل خلاف ہے جس کا جواب عوام خود ہی دے گی۔