سنگاریڈی میں کانگریس قائدین کی انتخابی مہم

سنگاریڈی /8 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس رکن اسمبلی عالم پور و انچارج سنگاریڈی ٹاون مسٹر سمپت کمار نے سنگاریڈی ٹاون کے بلدی وارڈس 13، 14 ، 15 اور 16 میں پد یاترا کرتے ہوئے کانگریس ا میدوارہ حلقہ پارلیمان میدک سنیتا لکشما ریڈی کو ووٹ دیکر کامیاب بنانے کیلئے رائے دہندوں سے اپیل کی ۔ بعد ازاں انہوں نے سنگاریڈی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ ضمنی انتخابات میں کانگریس امیدوارہ کی کامیابی یقینی ہے ۔ رائے دہندوں سے ملاقات اور بات چیت سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ عوام کانگریس کے حق میں اپنا ووٹ دینے کا فیصلہ کرچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کا قیام صدر کل ہند کانگریس سونیا گاندھی کا مرہون منت ہے جبکہ ٹی آر ایس اس کا سہرہ خود اپنے سر باندھنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ۔ اس موقع پر ایم اے فہیم قائد کانگریس ، شیخ صابر صدر ٹاون کانگریس کمیٹی سنگاریڈی گوردھن ، نائیک وائس چیرمین بلدیہ سنگاریڈی ، کے چندرا شیکھر ریڈی او یو جے اے سی قائد معراج خان ہاشمی ، محمد نواز ، محمد مختار ، محمد قطب ، محمد ظہیر و دیگر موجود تھے ۔