سنگاریڈی میں عرس شریف

سنگاریڈی /11 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگاریڈی میں حضرت فتح خان صاحب میاں مجذوبؒ کے 130 ویں عرس شریف کے موقع پر جامع مسجد سنگاریڈی سے بعد مغرب صندل جلوس برآمد ہوکر 9 بجے شب درگاہ شریف پہونچا ۔ بعد ازاں فاتحہ خوانی کے بعد حافظ اکرم نواز خان نے درود و سلام پیش کیا ۔ اکرام علی عمر نے دعاء کی اور جلسہ فیضان اولیاء کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں مولانا ا لحاج قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری صدر کل ہند جمعیت المشائخ ، مولانا محمد خالد تلگو مقررین نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ انہوں نے اولیاء اللہ کی کرامتوں سے متعلق تفصیلی خطاب کیا اور نمازوں کی پابندی کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر مولانا محی الدین مولوی شاہ صدر ، محمد اکرم علی عمر جنرل سکریٹری اور درگاہ کمیٹی کے دیگر اراکین موجود تھے ۔