سنگاریڈی /27 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خواجہ غریب نواز ویلفیر سوسائٹی سنگاریڈی نے حسب سابق روایت سلطان الہند حضور سیدنا خواجہ معین الدین حسن سنجری چشتی اجمیری خواجہ غریب نوازؒ کے 803 ویں عرس شریف کے موقع پر عرس تقاریب کا اہتمام احاطہ درگاہ حضرت فتح خان صاحب میاں مجذوبؒ سنگاریڈی میں صدر خواجہ غریب نواز ویلفیر سوسائٹی محمد اکرام علی عمر عزیزی نوری کی زیر صدارت کیا ۔ تبدیلی و ایستادگی نشان مبارک کے بعد محمد عبدالمنان شوکت چشتی اور محمد عبدالخالق حسینی چشتی نے نشان خواجہ غریب نواز میں نذرانہ منعقبت پیش کی ۔ فاتحہ خوانی درود و سلام کے بعد تبرک کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس محفل میں محمد محمود علی اسیر ، سید غوث محی الدین ، سید انور ، شیخ عرفان ، حضرت حکیم عمر بن احمد عرفانی بندہ نوازی چشتی سجادہ نشین بارگاہ عرفانیؒ ایاز نواز خان غوثوی کے علاوہ اراکین و ذمہ داران خواجہ غریب نواز ویلفیر سوسائٹی اور محبان و معتقدین حضور خواجہ غریب نوازؒ نے شرکت کی ۔